• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Saturday, August 29, 2015

    شام اور یمن کا بحران جمہوری طریقے سے حل کیا جاسکتا ہے۔


    اسلامی جمہوریہ ایران کی مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر نے کہا ہے یمن اور شام کا مسئلہ جمہوری طریقے سے قابل حل ہے ۔

     اسلامی جمہوریہ ایران کی مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ شام اور یمن کا مسئلہ جمہوری طریقے سے حل کیا جاسکتا ہے بشرطیکہ اس مسئلے کو بیرونی مسئلہ نہ بنایا جائے- انہوں نے یہ بات نیویارک کے دورے سے قبل امام خمینی ایئر پورٹ پر نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔
     علی لاریجانی ہفتے کی صبح کو عالمی بین پارلیمانی یونین کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے نیویارک روانہ ہوئے ہیں- علی لاریجانی نے کہا کہ جو ممالک یمن اور شام کے مسائل حل کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں وہ ان ملکوں کے مسائل کے حل کے لئے قوموں کے مطالبات کی تکمیل کے لئے حالات سازگار بنائیں۔
      لاریجانی نے کہا کہ بعض طاقتور ملکوں نے یمن اور شام کے مسائل کے حل کے لئے راہ حل پیش کی ہیں تاہم اس میں قوموں کے مطالبات کو نظر انداز کیا گیا ہے اور میرے خیال میں اس طرح کے اقدامات ناکافی ہیں-
     ایران کی مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر نے کہا کہ ہر ملک کے عوام کو حکومت کے تعین کا حق حاصل ہے اور اس سلسلے میں ایران صرف ہمہ گیر اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
    قابل ذکر ہے کہ عالمی بین پارلیمانی یونین کا سربراہی اجلاس باہمی تعاون اور مذاکرات کے لئے اعلی ترین سطح کا منفرد اجلاس ہے۔ یہ اجلاس عالمی بین پارلیمانی یونین (آئی پی یو) کے توسط سے منعقد ہوتا ہے ۔







    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: شام اور یمن کا بحران جمہوری طریقے سے حل کیا جاسکتا ہے۔ Rating: 5 Reviewed By: muhammad imran
    Scroll to Top