شام میں صدر بشار الاسد
کی حمایت میں برسر پیکار ایرانی عسکری تنظیم "فاطمیون" ملیشیا کے تحت
لڑتے ہوئے پاسداران انقلاب کا ایک سینیر عہدیدار اور سترہ افغان جنگجو ہلاک ہوگئے
ہیں۔
خبر رساں ایجنسی
"دفاع پریس" کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ کیپٹن احمد
حیاری گذشتہ سوموار کو اللاذقیہ کے پہاڑی علاقوں اپوزیشن کے ساتھ جھڑپ میں مارا
گیا۔ اسی لڑائی میں ایرانی ٹی وی کے نامہ نگار "محمد حسن حسنی" جو کیپٹن
حیاری کے ہمراہ تھا بھی زخمی ہوا ہے۔
ایران میں سوشل میڈیا اور
دوسرے ذرائع ابلاغ میں آنے والی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ رواں ماہ [اگست] کے
دوران شام میں صدر بشارالاسد کی وفادار فوج کی حمایت میں لڑتے ہوئے 17 افغان جنگجو
بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔ ہلاک ہونے والے افغان جنگجو بھی "فاطمیون" ملیشیا
میں شامل تھے۔
0 comments:
Post a Comment