• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Friday, August 28, 2015

    مغویوں کی بازیابی قاہرہ کی ذمہ داری ہے:حماس رہنما برودیل


    مغویوں کی بازیابی قاہرہ کی ذمہ داری ہے:حماس رہنما برودیل


    اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" کے مرکزی رہ نما اور جماعت کے پارلیمانی بلاک"اصلاح وتبدیلی" کے سربراہ ڈاکٹر صلاح الدین برودیل نے پچھلے ہفتے غزہ کی پٹی سے مصر جاتے ہوئے چار فلسطینیوں کے پراسرار انداز میں اغواء کی شدید مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مصرمیں غزہ کے چار شہریوں کو یرغمال بنا کر فلسطینی قوم کی پیٹھ میں خنجر گھونپا گیا۔
    مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس رہ نما ڈاکٹر بردویل نے اپنے ایک انٹرویو میں کہاکہ مغوی فلسطینی شہریوں کی بازیابی مصری حکومت اور سیکیورٹی اداروں کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے قاہرہ حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ جزیرہ نما سینا میں گذشتہ بدھ کو اغواء ہونے والے چار فلسطینیوں کی بازیابی کے لیے فوری اور موثر اقدامات کرے اور ان کی بہ حفاظت گھروں کو واپسی یقینی بنائے۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: مغویوں کی بازیابی قاہرہ کی ذمہ داری ہے:حماس رہنما برودیل Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top