• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Friday, August 28, 2015

    یمن: اتحادیوں کی بمباری سے 40 حوثی مارب میں ہلاک

    یمن کے حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ منحرف صدر علی عبداللہ صالح کے حامی جنگجوؤں اور حوثی ملیشیا کے 40 باغی مارب اور صنعاء کے پہاڑی علاقے میں ایک فوجی ٹریننگ کیمپ پر جمعرات کی شب اتحادی فوج کے فضائی حملے ہلاک ہو گئے۔
    فضائی حملوں کے نتیجے میں صنعاء سے مارب گورنری کے شمال اور مغرب میں واقع محاذ جنگ تک پہنچائی جانے والی باغیوں کی فوجی کمک بھی تباہ ہو گئی۔
    مقامی ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کے روز حوثی ملیشیا نے توپوں، کاٹیوشا راکٹ لانچروں کے پیڈز شمالی علاقے ھیلان اور شمالی مغربی علاقوں المشجح اور العطیف بھجوائے تھے۔
    اس کے ساتھ ساتھ اتحادی لڑاکا طیاروں نے مغربی مارب میں المخدرہ کے علاقے کے اندر باغی ملیشیا کے ٹھکانوں پر اپنے حملے تیز کر دیئے جن کی زد میں آ کر درجنوں فوجی گاڑیاں اور حوثی ملیشیا کے متعدد باغی مارے گئے۔
    درایں اثنا مارب میں عوامی مزاحمت کاروں نے ذرائع نے اتحادی فوج کے ارسال کردہ بھاری فوجی ساز وسامان مارب پہنچنے کی تصدیق کی ہے۔ یہ سامان حرب وضرب مارب میں یمن کی سرکاری فوج اور عوامی مزاحمت کاروں کے لئے الودیعہ راہداری کے ذریعے پہنچایا گیا۔
    عرب اتحاد میں شامل ملکوں کے لڑاکا طیاروں نے صنعاء اور صعدہ کے درمیان باغیوں کی سپلائی لائن سمیت دارلحکومت کے شمال میں واقع عمران گورنری میں متعدد اہداف کو نشانہ بنایا جن میں ایندھن ذخیرہ کرنے والے ٹینکرز، 15 ٹینکوں پر مشتمل فوجی قافلہ تباہ ہوئے جن کی منزل صعدہ کا سرحدی علاقہ البقع تھی








    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: یمن: اتحادیوں کی بمباری سے 40 حوثی مارب میں ہلاک Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top