• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Friday, August 28, 2015

    حوثی پہلے ہتھیار ڈالیں،پھر بات چیت ہوگی:یمنی وزیرخارجہ


    یمن کے وزیرخارجہ ریاض یاسین نے واضح کیا ہے کہ صدر عبد ربہ منصور ہادی کی حکومت حوثی شیعہ باغیوں کے ہتھیار ڈالنے تک ان کے ساتھ کوئی بات چیت نہیں کرے گی۔
    ریاض یاسین نے مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل نبیل العربی سے جمعرات کو ملاقات کی ہے۔اس کے بعد انھوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ''حوثیوں اور سابق صدر علی عبداللہ صالح کی وفادار ملیشیا کو اقوام متحدہ کی قرارداد پر عمل درآمد کرنا چاہیے۔وہ اپنے ہتھیار ڈال دیں۔اس کے بعد ہی تمام یمنیوں کی شرکت سے مذاکرات اور کوئی سیاسی عمل شروع ہوسکتا ہے''۔انھوں نے خلیجی ریاست اومان میں اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی برائے یمن اسماعیل ولد شیخ احمد اور حوثیوں کے درمیان ملاقات کے حوالے سے کہا کہ یہ محض ایک مشاورتی بات چیت تھی اور اس کا مقصد حوثیوں کو اپریل میں منظور کردہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد پر عمل درآمد کے لیے آمادہ کرنا تھا۔
    اس قرار داد میں حوثیوں سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ اپنے زیر قبضہ تمام علاقوں اور سرکاری عمارتوں کو خالی کردیں،فوج اور ریاستی اداروں سے چھینے گئے ہتھیار پھینک دیں۔ریاض یاسین نے کہا ہے کہ اس کے سوا یمنی بحران کا کوئی حل نہیں ہے اور اسی پر غور کیا جارہا ہے۔حوثی باغیوں نے گذشتہ سال ستمبر سے دارالحکومت صنعا اور ملک کے بیشتر شمالی حصے پر قبضہ کررکھا ہے۔انھوں نے صنعا پر قبضے کے بعد جنوبی اور وسطی شہروں کی جانب یلغار کی تھی اور ان پر آناً فاناً قبضہ کر لیا تھا۔ سعودی عرب کی قیادت میں اتحاد ان کا یہی قبضہ ختم کرانے اور صدر منصور ہادی کی حکومت کو بحال کرانے کے لیے 26مارچ سے حوثیوں اور ان کے اتحادیوں پر فضائی حملے کررہا ہے۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: حوثی پہلے ہتھیار ڈالیں،پھر بات چیت ہوگی:یمنی وزیرخارجہ Rating: 5 Reviewed By: aliusman
    Scroll to Top