• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Saturday, August 29, 2015

    کویت: فلسطینی مہاجرین کے لیے 15 ملین ڈالر کی امداد

    کویت: فلسطینی مہاجرین کے لیے 15 ملین ڈالر کی امداد


    خلیجی ملک کویت نے فلسطینی پناہ گزینوں کی فلاح و بہبود کے لیے پندرہ ملین ڈالر کی امدادی رقم ادا کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ رقم اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین"اونرا" کے توسط سے ادا کی جائے گی۔ جسے غزہ کی پٹی اور دوسرے علاقوں میں تعلیم اور صحت کے منصوبوں پر خرچ کیا جائے گا۔
    مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق "اونروا" کی جانب سے اتوار کے روز جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ادارے کو پناہ گزینوں کی فوری ضرورت کے لیے 101 ملین ڈالر کی امداد درکار ہے۔ اس سلسلے میں خلیجی ریاست کویت کی جانب سے پندرہ ملین ڈالر کی رقم کے عطیہ کی تصدیق کی ہےاور کہا ہے کہ یہ رقم مشرق وسطیٰ کے مختلف ملکوں میں مہاجر کیمپوں میں رہنے والے فلسطینیوں کی فلاح وبہبود پر خرچ کی جائے گی۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: کویت: فلسطینی مہاجرین کے لیے 15 ملین ڈالر کی امداد Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top