• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Monday, August 31, 2015

    صنعاء میں باغی ملیشیا پر اتحادیوں کی گولا باری


    عرب اتحاد میں شامل لڑاکا طیاروں نے دارلحکومت صنعاء میں معزول صدر علی عبداللہ صالح اور حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر شدید بمباری کی۔ لڑاکا طیاروں نے صدارتی محل کے سامنے جبل النھدین فوجی کیمپ پر متعدد حملے کئے۔
    عینی شاہدین کے مطابق مشرقی صنعاء کی 'سعوان' کالونی میں امریکی سفارتخانے کے قریب بارود سے بھری گاڑی میں دھماکا ہوا، اس کارروائی کی ذمہ داری ابھی تک کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔
    عرب اتحاد میں شامل اپاچی ہیلی کاپٹروں نے پہلی مرتبہ تیل کی دولت سے مالا مال علاقے عسیلان میں حوثی آبادی اور فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ یہ ڈائریکٹوریٹ مشرقی یمن کی شبوہ گورنری میں واقع ہے۔ ہیلی کاپٹروں نے العینہ کے اس علاقے کو بھی نشانہ بنایا جہاں حوثیوں کے زیر استعمال اسلحہ گودام اور سپلائی سٹور کی گئی ہے۔
    عرب اتحادی لڑاکا طیاروں نے تعز گورنری کے علاقے باب المندب میں حوثی باغیوں اور علی عبداللہ صالح کی ملیشیا کے ٹھکانوں پر متعدد حملے کئے ہیں، جس کے نتیجے میں دسیوں باغی ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
    اتحادی طیاروں نے مارب پر اپنے حملے جاری رکھتے ہوئے حوثی ملیشیا کے اسٹرٹیجک پہاڑی سلسلے ھیلان کو نشانہ بنایا۔ نیز سرحدی علاقے حرض میں حوثیوں کے ایک قافلے پر بھی حملہ کیا۔
    دوسری جانب مقامی سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ عوامی مزاحمت کاروں نے یمنی علاقے میں ہونے والی شدید لڑائی کے باوجود المرور علاقے میں متعلق اونچی چوٹیوں کا کنڑول حاصل کر لیا ہے۔
    عوامی مزاحمت کاروں کے ترجمان کے مطابق تعز شہر پر باغی گروپ نے اندھا دھند گولا باری کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جس کی زد میں آ کر شہر کے متعدد مکانات، مارکیٹس اور بازاروں کو نقصان پہنچا ہے۔

    گولا باری سے پچاس سے زائد مساجد بھی تباہ ہو چکی ہیں۔ نیز اس گولا باری سے شہر میں صحت کے اکثر مراکز بھی زمین بوس ہو گئے ہیں۔ 









    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: صنعاء میں باغی ملیشیا پر اتحادیوں کی گولا باری Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top