• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Saturday, August 29, 2015

    سپر لیگ ؛ پی سی بی خالی خزانے بھرنے کا خواب دیکھنے لگا


    دوحا: پی سی بی سپر لیگ سے خالی خزانے بھرنے  کا خواب دیکھنے لگا، چیئرمین شہریارخان نے کہاکہ اگر بھارت سے سیریز نہ ہوئی تو بھاری خسارے کا سامنا کرنا پڑے گا، البتہ دوحا میں شیڈول ایونٹ سے آمدنی کی توقع ہے۔
    ان کے مطابق بورڈ میں ڈاؤن سائزنگ کا کوئی ارادہ نہیں، چیئرمین نے اعتراف کیا کہ دسمبر میں میچز نہ ہونے کی صورت میں پلان بی پر تاحال کوئی بڑی پیش رفت نہیں ہو سکی۔ دوسری جانب قطرنے پی ایس ایل کیلیے اپنا دوسرا اسٹیڈیم بھی ’حاضر‘ کردیا، اولمپک کمیٹی کے آفیشل عیسیٰ علی غنیم کہتے ہیں کہ پاکستانی ایونٹ سے ہمارے ملک میں کر کٹ کو فروغ ملے گا۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: سپر لیگ ؛ پی سی بی خالی خزانے بھرنے کا خواب دیکھنے لگا Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top