• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Friday, August 28, 2015

    بھارت سے یو اے ای میں شیڈول سیریز ملتوی کر دینی چاہئے: شعیب اختر

    سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے تجویز پیش کی ہے کہ سرحدوں پر بھارتی افواج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی وجہ سے روایتی حریف سے یو اے ای میں شیڈول سیریز ملتوی کر دینی چاہئے۔ یہ سیریز کھیلنے کا صحیح وقت نہیں ہے۔ ہر کوئی جانتا ہے کہ کھیل کو سیاست سے دور ہونا چاہئے مگر بدقسمتی سے جو کچھ بھارتی افواج کی جانب سے اس وقت سرحدوں پر ہو رہا ہے وہ ٹھیک نہیں اور میرے خیال میں یہ دونوں ٹیموں کے مابین ٹیسٹ سیریز کھیلنے کا درست وقت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بات چیت کے ذریعے مسائل کو حل کیا جانا چاہئے اور جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے مابین تین ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور دو ٹی 20 میچز کی سیریز رواں سال دسمبر میں یو اے ای میں شیڈول ہے۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: بھارت سے یو اے ای میں شیڈول سیریز ملتوی کر دینی چاہئے: شعیب اختر Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top