• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Saturday, August 29, 2015

    فلسطین کا بچہ بچہ قبلہ اول کا محافظ و سپاہی بن جائے:امام مسجد اقصیٰ کی اپیل



    مسجد اقصیٰ [قبلہ اول ] کے امام و خطیب اور ممتاز فلسطینی عالم دین الشیخ محمد سلیم نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی دشمن قبلہ اول کو یہودیوں اور مسلمانوں کےدرمیان زمانی اور مکانی اعتبار سے تقسیم کرنے کی سازش کررہا ہے۔ انہوں نے فلسطینی عوام پر زور دیا کہ وہ قبلہ اول سے اپنا تعلق مضبوط کریں اور بچے، بوڑھے، مرد، عورت سب قبلہ اول کے سپاہی اور محافظ بن جائیں۔
    الشیخ محمد سلیم نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ ہفتوں کے دوران صہیونیوں کی قبلہ اول پریلغار میں غیرمعمولی اضافہ ہوچکا ہے۔ صہیونی پرتشدد ہتھکنڈوں کے استعمال سے فلسطینیوں سے قبلہ اول چھین لینا چاہتے ہیں۔ قبلہ اول پر یہودیت کا رنگ چڑھانے کی سازش کی جا رہی ہے اور اسے یہودیوں اور مسلمانوں میں زمانی اور مکانی اعتبار سے تقسیم کرنے چالیں چلائی جا رہی ہیں۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: فلسطین کا بچہ بچہ قبلہ اول کا محافظ و سپاہی بن جائے:امام مسجد اقصیٰ کی اپیل Rating: 5 Reviewed By: Muhammad Yahya
    Scroll to Top