• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Monday, August 31, 2015

    الجزیرہ کے صحافیوں کے ٹرائل پر تنقید ،قاہرہ میں برطانوی سفیر کی طلبی

    الجزیرہ کے صحافیوں کے ٹرائل پر تنقید ،قاہرہ میں برطانوی سفیر کی طلبی


    مصر نے قاہرہ میں متعیّن برطانوی سفیر کو طلب کیا ہے اور ان کے الجزیرہ ٹیلی ویژن چینل سے تعلق رکھنے والے تین صحافیوں کو سنائی گئی قید کی سزا کے خلاف تبصرے پر سخت احتجاج کیا ہے۔مصر نے ان کے بیان کو ''ناقابل قبول مداخلت'' قرار دیا ہے۔
    مصر کی ایک عدالت نے ہفتے کے روز الجزیرہ سے تعلق رکھنے والے تین صحافیوں کو ملک میں کسی لائسنس کے بغیر کام کرنے کے الزام میں تین، تین سال قید کی سزا سنائی ہے۔برطانوی سفیر جان کیسن نے اس فیصلے کے ردعمل میں کہا تھا کہ انھیں اس سے صدمہ پہنچا ہے اور اس پر تشویش لاحق ہے۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: الجزیرہ کے صحافیوں کے ٹرائل پر تنقید ،قاہرہ میں برطانوی سفیر کی طلبی Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top