• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Friday, August 28, 2015

    چینی حکام کے ساتھ صالحی کی ملاقات اور ایٹمی مراکز کا معائنہ


    ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ نے اپنے دورہ چین میں اس ملک کی متعدد ایٹمی تنصیبات اور اہم مراکز   کا معائنہ کیا ہے 
    ایرانی ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی اور ان کے ہمراہ وفد نے جمعرات کو چین کے تین ایٹمی مراکز اور انسٹی ٹیوٹس کا معائنہ کیا کہ جس میں نیوکلئر ڈیولپمنٹ سنٹر بھی شامل ہے- اس سنٹر کا شمار چین میں ایٹمی انرجی کے ایک جدید ترین مرکز میں ہوتا ہے۔ ایران کے جوہری توانائی کے ادارے کے سربراہ نے چین کے جوہری توانائی کے ادارے سی آئی اے ای CIAE اور بیجنگ میں بھاری پانی کے تحقیقاتی ری ایکٹر کا بھی معائنہ کیا- علی اکبر صالحی نے چین کے وزیر خارجہ وانک یی کے ساتھ ملاقات بھی کی اور اہم ترین دوطرفہ، علاقا‏ئی اور عالمی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا - ایران کے ایٹمی توانائی کے قومی ادارے کے سربراہ اور نائب صدر علی اکبر صالحی نے چین کی ایٹمی تنصیبات کے قومی ادارے کے سربراہ سے ملاقات کی اور باہمی تجربات کے تبادلوں نیز دوطرفہ تعاون کےبارے میں بات چیت کی- علی اکبر صالحی نے چین اور اسلامی جمہوریہ ایران کے درمیان باہمی تعاون کے فروغ میں بھی دلچسپی کا اظہار کیا- اس ملاقات میں چینی فریق نے بھی ایران کے جوہری توانائی کے ادارے کے ساتھ تعاون بڑھانے کا خیر مقدم کیا- ایران کے جوہری توانائی کے ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی بدھ کے روز ایک اعلی رتبہ وفد کے ہمراہ چین کے دورے پر گئے تھے-





    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: چینی حکام کے ساتھ صالحی کی ملاقات اور ایٹمی مراکز کا معائنہ Rating: 5 Reviewed By: muhammad imran
    Scroll to Top