فلسطین میں کل جماعتی کانفرنس کا مصرمیں مغوی شہریوں کی فوری رہائی کا مطالبہ
|
فلسطین میں مذہبی اور سیاسی جماعتوں پر مشتمل کل جماعتی کانفرنس نے دو ہفتے قبل غزہ سے مصرجاتے ہوئے اغواء ہونے والے چار شہریوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیاہے اورمصری حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ مغویوں کے بارے میں ان کے اہل خانہ کو فوری طورپر آگاہ کرے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اتوار کے روز غزہ کی پٹی میں منعقدہ کل جماعتی کانفرنس میں اسلامی تحریک مزاحمت "حماس"، اسلامی جہاد، تحریک فتح، فلسطینی مجلس قانون ساز کے ارکان اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے مندوبین نے شرکت کی۔ کانفرنس میں مصرمیں جبری گم شدہ فلسطینیوں کے اہل خانہ اور بچوں نے بھی شرکت کی اور کانفرنس کے توسط سے مصری حکومت سے اپنے عزیزوں کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا۔
0 comments:
Post a Comment