• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Friday, August 28, 2015

    سفارت کاری کے ذریعے ایرانوفوبیا کی ترویج روک دی ہے: جواد ظریف


    اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ تہران دنیا کے تمام ملکوں کے ساتھ تعاون کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔
    ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اصفہان میں ایک تقریب میں کہا کہ علاقے اور دنیا کے سیاسی میدان میں، ایرانو فوبیا کی فکر رائج کرنے کی بدخواہ عناصر کی کوششوں کے باوجود، ہم نے یہ ثابت کردکھایا ہے کہ یہ کوششیں لاحاصل اور بے فائدہ ہیں۔ انہوں نے یہ بات زور دیکر کہی کہ ایران دنیا کے تمام ملکوں کے ساتھ تعاون کی پالیسی پر عمل پیرا ہے- انہوں نے کہا کہ رہبر انقلاب اسلامی کی رہنمائیوں، صدر مملکت کی جانب سے اپنے موقف پر ڈٹے رہنے اور شجاعت کا مظاہرہ کرنے نیز فرزندان انقلاب کی کوششوں کے سبب ایٹمی مذاکرات کے مثبت نتائج برآمد ہوئے- جواد ظریف نے کہا کہ پابندیاں ایرانی قوم اور حکومت میں جدائی اور دوری کا سبب نہیں بن سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب ہم اصفہان کی یو سی ایف ایٹمی تنصیبات اور نطنز کے ایٹمی مرکز میں قدم رکھتے ہیں تو اپنی ایٹمی صلاحیتوں پر افتخار کرتے ہیں- جواد ظریف نے کہا کہ اصفہان شہر، ایران کی صنعت و حرفت کی ایک عظیم نمائش گاہ ہے کہ جس کے دروازے اقوام عالم پر کھلے ہوئے ہیں اور اس خطے میں سیاحوں کی تعداد میں بھی روز بروز اضافہ ہورہا ہے ۔




    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: سفارت کاری کے ذریعے ایرانوفوبیا کی ترویج روک دی ہے: جواد ظریف Rating: 5 Reviewed By: muhammad imran
    Scroll to Top