شام کے دارالحکومت دمشق کے علاقے دوما کے ایک مصروف بازار پر شامی سرکاری فوج کی بمباری کے بچوں اور خواتین سمیت درجنوں افراد ہلاک ہو گے ہیں
ابتدائی اطلاعات کے مطابق
بیرل بموں کے حملوں میں بازار کا بیشتر حصہ ملبے کا ڈھیر بن چکا ہے اور بچوں
اورعورتوں کی بڑی تعداد ملبے تلے دب گئی ہے۔
سماجی کارکنوں کی جانب سے
بازار کی تباہی پر مشمل ایک فوٹیج انٹرنیٹ پر پوسٹ کی گئی ہے جس میں شہریوں کو
اپنی مدد آپ کے تحت ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کی کوشش کرتے دکھایا گیا ہے۔
خیال رہے کہ دوما قصبہ
شامی فوج کی مسلسل جارحیت کے نشانے پر ہے۔ پچھلے ایک ماہ کے دوران شامی فوج کی بار
بار وحشیانہ بمباری سے اس قصبے میں اڑھائی سو سے زائد لوگ ہلاک اور سیکڑوں زخمی
ہوگئے ہیں۔ پانچ روز قبل بھی مشرقی الغوطہ کے نواحی علاقے میں شامی فوج کی بیرل
بموں سے کی گئی بمباری سے نو عام شہری ہلاک ہوگئے تھے۔
0 comments:
Post a Comment