• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Monday, August 31, 2015

    ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف تیونس روانہ ہو گئے ۔


    اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علاقائی ممالک کا اپنے تیسرے دورے کے آغاز میں تہران سے تیونس کے لئے روانہ ہو گئے ہیں۔

     اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ویانا میں ایٹمی معاہدہ ہونے کے بعد علاقائی ممالک کا اپنا تیسرا دورہ شروع کر دیا ہے ۔ وہ پہلے تیونس گئے ہیں جہاں وہ دو طرفہ تعلقات اور علاقائی و بین الاقوامی مسائل کے بارے میں تیونس کے وزیر خارجہ اور دوسرے اعلی عہدیداروں سے ملاقات اور مذاکرات کریں گے۔ 
    اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف تیونس کے بعد الجزائر کا بھی دورہ کریں گے۔
     واضح رہے کہ محمد جواد ظریف اس سے قبل لبنان، شام، پاکستان، ہندوستان، قطر، کویت اور عراق کا دورہ کر چکے ہیں۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف تیونس روانہ ہو گئے ۔ Rating: 5 Reviewed By: muhammad imran
    Scroll to Top