• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Friday, August 28, 2015

    ایران کا ساتھ دینے کے لئے علاقے کے ملکوں سے حزب اللہ کی اپیل


    حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل نے علاقے کے ملکوں سے اپیل کی ہے کہ وہ علاقے میں ایران کی پالیسیوں کی حمایت کریں

     حزب اللہ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ایران کے ثقافتی اتاشی محمد حسین شریعتمدار کے ساتھ ملاقات میں کہا اگر علاقے کے ملکوں کے حکام، خطرات کی روک تھام اور امن و استحکام میں ایران کے کردار کو درک کر لیتے تو برسوں قبل ہی، فلسطین اور دیگر مقبوضہ علاقے غاصب صیہونی حکومت کے چنگل سے آزاد ہو جاتے۔ شیخ قاسم نعیم نے کہا کہ دنیا کے بڑے ممالک اس بات پر مجبور ہوئے کہ وہ ایران کے ساتھ مذاکرات کریں اور اس کی وجہ ایران کی ممتاز پوزیشن اور بے مثال کردار تھا- اس لئے بہتر اور مناسب ہے کہ علاقے کے ممالک بھی اس جانب قدم اٹھائیں- شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ حزب اللہ، ایران کے ساتھ روابط قائم ہونے پر افتخار کرتی ہے اور حزب اللہ کی کامیابیوں کو ایران کی حمایتوں کی مرہون منت سمجھتی ہے-
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: ایران کا ساتھ دینے کے لئے علاقے کے ملکوں سے حزب اللہ کی اپیل Rating: 5 Reviewed By: muhammad imran
    Scroll to Top