پُراسرار بینر کامیڈی "فلم جوہری مرچیں" کی تشہیر
کا حصہ نکلا
اسرائیل میں ایرانی سفارت خانے کے قیام کے لیے پچھلے چند
ماہ کے دوران سامنے آنے والی مہمات کے پس پردہ فن کاروں، سماجی کارکنوں اور عام شہریوں
کا حوالہ دیا جا رہا تھا مگر اب معلوم ہوا ہے کہ یہ مہم دراصل اسرائیل میں تیار ہونے
والی ایک مزاحیہ فلم "جوہری مرچیں" کی تشہیر کا حصہ ہے، کوئی سنجیدہ عوامی
مطالبہ نہیں۔
کامیڈی فلم "جوہری مرچیں" 10 ستمبر کو ریلیز ہو
گی۔ تہران میں ایک کثیر المنزلہ عمارت پر "اسرائیل میں جلد ایرانی سفارت خانہ
کھلے گا" کی عبارت پر مشتمل بینر اسی فلم کی انتظامیہ کی جانب سے لہرایا گیا ہے۔
وسیع وعریض بینر پر ایران اور اسرائیل کے پرچم بھی بنائے گئے ہیں اورنیچے ایک فرضی
فون نمبر بھی درج کیا گیا ہے
0 comments:
Post a Comment