غیر ملکی حکومتوں کی تنقید مصر کو قبول نہیں ہے: مصری وزارت خارجہ
مصر نے الجزیرہ چینل کے تین صحافیوں کو قید کی سزا سنائے جانے پر بین الاقوامی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں ہزاروں صحافی مکمل آزادی سے کام کر رہے ہیں۔ مصر کی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ مصر میں ہزاروں صحافی مکمل آزادی سے کام کر رہے ہیں، (اس لیے) مصری عدالت کے فیصلے کے خلاف غیر ملکی حکومتوں کی جانب سے تنقید کی جا رہی ہے وہ مصر کو قبول نہیں ہے۔ مصری حکومت نے قاہرہ میں برطانوی سفیر جان کیسن کو ان کے تنقیدی بیان کے بعد دفترِ خارجہ میں طلب کر لیا ہے۔ فیصلے کے بعد گذشتہ روز برطانوی سفیر نے کہا تھا کہ کسی ملک کے استحکام کی بنیاد غیر پائیدار نہیں ہونی چاہیے جو کہ لوگوں کے حقوق کو غضب کرے اور آزادی اظہار رائے اور ذرائع ابلاغ کی آزادی کو نقصان پہنچائے۔
0 comments:
Post a Comment