• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Saturday, August 29, 2015

    عرب فوج کی تشکیل غیر ملکی دباؤ کی وجہ سے ملتوی :مصری ماھر سیاسیات

    عرب فوج کی تشکیل غیر ملکی دباؤ کی وجہ سے ملتوی :مصری ماھر سیاسیات


    مصری ماھر سیاسیات خالد آکاشا نے کہا ہے کہ اس اجلاس میں عرب لیگ کے ممبر ممالک مشترکہ فوج کی تشکیل سےمتعلق پروتوکول پر دستخط کرنے والے تھے۔ خالد آکاشا کے مطابق عرب لیگ کا یہ منصوبہ امریکہ اور اسرائیل سمیت بعض ممالک کیلئے نا قابل قبول ھے۔ بقول موصوف 'مذکورہ پروتوکول پر دستخط کئے جانے کی تیاریاں مکمل ھو گئیں کہ خلاف توقع اعلان کیا گیا کہ اضافی مشوروں کے مقصد سے فوجی کونسل کا یہ اجلاس غیرمعین عرصے کیلئے ملتوی کردیا گیا۔ ظاھر ھے کہ اس سلسلے میں کچھ سوال اٹھتے ھیں'۔
    عرب لیگ کے وزرائے خارجہ اور دفاع پر مشتمل فوجی کونسل کا یہ اجلاس سعودی عرب، بحرین ، کویت، قطر، متحدہ عرب امارات اور عراق کی درخواست پر ملتوی کر دیا گیا۔ یاد رھے کہ دھشت گردی کا مقابلہ کرنے اور عرب ممالک کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے مشترکہ عرب فوج کی تشکیل کے بارے میں صدرمصرعبدالفتاح السیسی کی تجویز کو رواں سال مارچ کے مہینے میں منعقدہ عرب ممالک کی سمٹ میں حمایت ملی تھی۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: عرب فوج کی تشکیل غیر ملکی دباؤ کی وجہ سے ملتوی :مصری ماھر سیاسیات Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top