مصر:مظاہروں میں سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ
نیوز رپورٹ کے مطابق سیکورٹی اہلکاروں کی مداخلت کے باعث مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں شروع ہوگئیں ۔ پولیس کے حملے میں کئی مظاہرین زخمی ہو گئے ہیں جبکہ دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔مظاہرین، فوج کی حمایت یافتہ حکومت کے خاتمے اور سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کر رہے تھے۔اس رپورٹ کے مطابق مصری سیکورٹی اہلکاروں نے جمعرات کی صبح بحیرہ نامی علاقے میں حکومت مخالفین کے گھروں پر حملے کرکے متعدد افراد کو گرفتار کر لیا۔
0 comments:
Post a Comment