ترکی کے لڑاکا طیاروں نے
امریکی قیادت میں انتہا پسند تنظیم 'داعش' کے خلاف ہونے والے آپریشن میں پہلی
مرتبہ حصہ لیا۔
انقرہ دفتر خارجہ کے
مطابق ترک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے شام میں داعش کے خلاف حملے کئے۔ انتہا پسند
تنظی کے خلاف امریکی قیادت میں بننے والے بین الاقوامی اتحاد میں شمولیت کے بعد
ترک فضائیہ کی یہ کارروائی تھی۔
ترک وزارت خارجہ کے ایک
بیان میں کہا گیا ہے کہ ترک لڑاکا طیاروں نے اتحادی جنگی طیاروں کے ساتھ ملکر داعش
کے ان اہداف کو نشانہ بنایا کہ جو ہمارے ملک کے لئے خطرہ بنتے جا رہے ہیں۔
گذشتہ منگل کو امریکی
وزارت دفاع پینٹاگان نے ایک اعلان میں بتایا تھا کہ انقرہ تکنیکی اعتبار سے شام
اور عراق میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے لئے تیار ہے۔
پینٹاگان کے ایک ترجمان
کے مطابق: 'امریکا اور ترکی نے ان تفصیلات کو آخری شکل دے دی ہے جو داعش کے خلاف
آپریشن میں ترکی کی مکمل شمولیت کے لئے ضروری ہے۔
0 comments:
Post a Comment