شمالی سیناء: فضائی حملے میں 3 شدت پسند ہلاک اور 7 زخمی
مصر میں شمالی سیناء کے علاقے شیخ زوید میں شدت پسند تنظیم انصار بیت المقدس کے ٹھکانے پر فورسز نے اپاتشی ہیلی کاپٹر کے ذریعے فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں 3 شدت پسند ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ مصرکی خفیہ ایجنسی نے فورسز کو معلومات فراہم کیں جس کے مطابق شیخ زوید میں شدت پسند تنظیم انصار بیت المقدس کے اہلکار ایک ٹھکانے میں جمع ہیں اور وہ فورسز پر حملہ کرنا چاہتے ہیں تو ان معلومات کے نتیجے میں فورسز نےاپاتشی ہیلی کاپٹر کے ذریعے اس ٹھکانے پر فضائی حملہ کیاجس کے نتیجے میں 3 شدت پسند ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے ۔
0 comments:
Post a Comment