• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Monday, August 31, 2015

    شام: داعش کے ہاتھوں ایک اور قدیم معبد کی تباہی

    شام سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ نے پیلمائرا کے کھنڈرات میں واقع بل نامی اہم ترین معبد کا ایک حصہ تباہ کر دیا ہے۔
    اقوامِ متحدہ کے عالمی ثقافتی ادارے یونیسکو کی جانب سے عالمی ورثہ قرار دی جانے والے ان کھنڈرات میں واقع بل نامی اس قدیم عبادت گاہ کی مزید تباہی کی خبریں عینی شاہدین اور مقامی افراد کی جانب سے ملی ہیں۔
    ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ دو ہزار سال قدیم معبد کو کس حد تک نقصان پہنچایا گیا ہے لیکن مقامی افراد کا کہنا ہے کہ زوردار دھماکہ ہوا ہے۔
    بل کا معبد پہلی سنہِ عیسوی میں تعمیر کیا گیا تھا اور یہ عبادت گاہ پیلمائرا کے خدا کے لیے مختص تھی۔
    دولتِ اسلامیہ کے اس تازہ حملے کے بارے میں پیلمائرا کے ایک رہائشی نے خبر رساں ادارے اے پی کو بتایا کہ ’مکمل تباہی ہے۔ انیٹیں اور ستون زمین بوس ہو گئے ہیں۔ یہ ایسا دھماکہ تھا کہ کوئی بہرہ بھی اسے سن سکتا تھا۔ صرف عبادت گاہ کی دیوار ہی باقی بچی ہے۔
    یہ تباہی شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ کے ہاتھوں پیلمائرا میں ہی واقع بعل شمین کی عبادت گاہ کی دھماکے سے تباہی کے ایک ہفتے بعد ہوئی ہے۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: شام: داعش کے ہاتھوں ایک اور قدیم معبد کی تباہی Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top