اسلامی جمہوریہ ایران میں ہفتہ حکومت کے آغاز کے موقع پر سیکڑوں منصوبوں کا افتتاح کیا گیا ہے یہ منصوبے صحت عامہ، کھیل، سروسز اور ترقیاتی شعبوں سے تعلق رکھتے ہیں
ایک رپورٹ کے مطابق ہفتہ حکومت کی مناسبت سے دارالحکومت تہران سمیت مختلف صوبوں میں ترقیاتی، صحت عامہ اور کھیل وغیرہ کے شعبوں سے متعلق سیکڑوں منصوبوں کا افتتاح کیا گیا ہے- واضح رہے کہ ایران میں چوبیس اگست سے ہفتہ حکومت کا آغاز ہوا ہے۔ ایران کے سابق صدر محمد علی رجائی اور وزیر اعظم محمد جواد باہنر، چوبیس اگست انیس سو اکاسی کو دہشت گرد گروہ منافقین کے ہاتھوں ایک دہشت گردانہ کارروائی میں شہید ہو گئے تھے۔ ایران کے اسلامی نظام کی ان ہی دو ممتاز شخصیات کی یاد منانے اور ان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے، چوبیس سے تیس اگست تک کے ایام کو ایران میں ہفتہ حکومت سے موسوم کیا گیا ہے۔ ہفتہ حکومت اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام کے لیے عوام کو اپنے پروگراموں اور منصوبوں سے آگاہ کرنے کا ایک مناسب موقع ہے۔ اس ہفتہ حکومت میں، جو عوام اور حکام کے اتحاد کی علامت اور اسلامی جموری نظام کے افتخارات میں سے ہے، بہت سے اقتصادی اور ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح عمل میں آتا ہےThursday, August 27, 2015
- Blogger Comments
- Facebook Comments
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment