• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Saturday, August 1, 2015

    برطانیہ میں سعودی طیارے کو حادثہ، چار جاں بحق


    برطانیہ کے ایک ہوائی اڈے پر لینڈنگ کی کوشش کے دوران سعودی عرب کا ایک پرائیوٹ مسافر طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
    سعودی عرب کا "امبرائر فینم300" نامی ایک طیارہ جمعہ کے روز ھامشیرو کے مقام پر واقع بلاک بوش ہوائی اڈے کے رن وے پراترنے کی کوشش کر رہا تھا تاہم طیارہ رن وے کے بجائے طیارہ قریب ہی کاروں کی نیلامی کے لیے مختص گرائونڈ کی طرف نکل گیا اور وہاں پر کھڑی ایک کار سے ٹکرا گیا۔ جس کےنتیجے میں ایک دھماکہ ہوا اور طیارہ تباہ ہو گیا۔
    بلیک بوش ہوائی اڈے کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق سہ پہر تین بجے پیش آیا۔ طیارے میں سوار چار افراد مارے گئے۔ ان میں طیارے کا ہواباز اور تین دوسرے شہری شامل ہیں جن کا تعلق بن لادن خاندان سے بتایا جاتا ہے۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: برطانیہ میں سعودی طیارے کو حادثہ، چار جاں بحق Rating: 5 Reviewed By: aliusman
    Scroll to Top