سعودی عرب نے فلسطین
میں انتہاپسند یہودیوں کے ہاتھوں ایک مکان کو نذرآتش کرتے ہوئے ڈیڑھ سالہ فلسطینی
بچے کو زندہ جلا کر قتل کرنے کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسرائیل کو براہ
راست ننھے بچے کا قاتل قرار دیا ہے۔
سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر نے اپنے ایک
بیان میں کہا کہ فلسطینی بچے کو زندہ جلا کر قتل کرنا ایک وحشیانہ، مجرمانہ،
انسانی اخلاق و قانون سے گری ہوئی حرکت ہے اور صہیونی ریاست اس کی براہ راست ذمہ
دار ہے۔
وزیرخارجہ نے عالمی برادری سے فلسطینی بچے
کے بہیمانہ قتل کی تحقیقات کرانے اور فلسطینیوں کو یہودی دہشت گردوں کے حملوں سے
بچانے کے لیے موثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
خیال رہے کہ جمعہ کو صبح انتہا پسند یہودی
آباد کاروں نےمغربی کنارے کے نابلس شہرمیں ایک مکان کو تیل چھڑک کرآگ لگادی تھی جس
کےنتیجے میں گھر میں موجود شیر خوار شہید، اس کی والدہ، والد اور ایک چار سالہ
بھائی جھلس کر بری طرح زخمی ہوگئے تھے۔
0 comments:
Post a Comment