• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Saturday, August 1, 2015

    مصر اورسعودی عرب خطے میں سکیورٹی کے لیڈر ہیں: السیسی


    مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا ہے کہ ان کا ملک اور سعودی عرب عرب خطے کی سلامتی کے لیے بڑی اہمیت کے حامل ہیں۔
    انھوں نے یہ بات جمعرات کو قاہرہ میں ملٹری اکیڈمی میں منعقدہ گریجوایشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ہے۔اس موقع پر سعودی عرب کے نائب ولی عہد اور وزیردفاع شہزادہ محمد بن سلمان بھی موجود تھے۔
     عبدالفتاح السیسی نے اپنی تقریر میں کہا کہ ''سعودی نائب ولی عہد کی تقریب میں موجودگی سے دونوں ملکوں کے عوام کے لیے تعاون کا ایک مضبوط پیغام گیا ہے کہ آپ ہمیں اکٹھے دیکھیں گے''۔
    انھوں نے کہا کہ ''خطے کے انتہائی نامساعد حالات میں سکیورٹی کی صورت حال کی غیر معمولی نگرانی اور مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے''۔واضح رہے کہ سعودی عرب اخوان المسلمون سے تعلق رکھنے والے مصر کے پہلے منتخب صدر ڈاکٹر محمد مرسی کی برطرفی کے بعد سے عبدالفتاح السیسی کی بھرپور حمایت کررہا ہے۔ سعودی عرب اور مصر کے وزرائے خارجہ نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ان کے درمیان دو طرفہ تعلقات کی بہتری خطے کی سکیورٹی کے لیے اہمیت کی حامل ہے۔
    مصری وزیرخارجہ سامح شکری نے اپنے سعودی ہم منصب عادل الجبیر کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس میں کہا کہ قاہرہ اور الریاض کے درمیان یک جہتی علاقائی سلامتی کے تحفظ کے لیے اہمیت کی حامل ہے۔
    اس موقع پر عادل الجبیر نے کہا کہ سعودی عرب مصر کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑھانے اور دوطرفہ تعاون کے فروغ میں گہری دل چسپی رکھتا ہے۔انھوں نے کہا کہ ایک مشترکہ عرب فوج کے قیام کے لیے مصر کے ساتھ بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: مصر اورسعودی عرب خطے میں سکیورٹی کے لیڈر ہیں: السیسی Rating: 5 Reviewed By: aliusman
    Scroll to Top