• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Wednesday, January 20, 2016

    یمن: عدن میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے جج ہلاک


    عرب اتحادی افواج کے طیاروں نے ایک بار پھر صنعاء میں باغیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ اس دوران الصیانہ کیمپ اور فرسٹ آرمرڈ ڈویژن کے صدر دفتر کو بمباری کا نشانہ بنایا گیا۔ اس کے علاوہ صعدہ، عمران، البیضاء اور تعز میں بھی کئی علاقوں پر حملے کیے گئے۔
    دوسری جانب عدن شہر میں ٹارگٹ کلنگ کا ایک اور واقعہ پیش آیا جس میں المنصورہ کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک یمنی جج محمد عبدالقوی المفلحی کو ہلاک کر دیا۔ دریں اثنا پولیس نے عدن کے تمام اضلاع میں موٹر سائیکل چلانے پر پابندی عائد کر دی ہے، پولیس کا خیال ہے کہ یہ جرائم کی وارداتوں کا ایک ذریعہ ہے۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: یمن: عدن میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے جج ہلاک Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top