• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Wednesday, June 3, 2015

    مصر ، اخوان المسلمین کیخلاف گھیرا تنگ، فوج کیخلاف سازش پر متعدد گرفتار

    مصر ، اخوان المسلمین کیخلاف گھیرا تنگ، فوج کیخلاف سازش پر متعدد گرفتار



    مصر کے سیکیورٹی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے کالعدم مذہبی سیاسی جماعت اخوان المسلمون سے وابستہ شدت پسندوں کی فوج اور ججوں پر حملوں کی ایک خطرناک سازش ناکام بناتے ہوئے کئی مشتبہ تخریب کاروں کو حراست میں لیا ہے۔ وزارت داخلہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر اخوان المسلمین کے حمایت یافتہ ایک دہشت گرد سیل کا پتا چلایا ہے جسے بیرون ملک اور اخوان المسلمین کی عالمی تنظیم کی بھی معاونت حاصل ہے۔ رپورٹ  کے مطابق ملک میں افراتفری پھیلانے کے لیے اخوان المسلمین کی جانب  سے تشکیل کردہ گروپ میں تین الگ الگ یونٹ قائم کئے گئے ہیں۔ سکیورٹی فورسز نے اخوان المسلمین کی جانب سے فوج، پولیس اور ججوں پر حملوں کی خاطر مبینہ طورپر تشکیل کردہ گروپ کے کئی عناصر کو حراست میں لینے کے بعد ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ حراست میں لیے گئے تمام افراد کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی کی تیاری کی جا رہی ہے۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: مصر ، اخوان المسلمین کیخلاف گھیرا تنگ، فوج کیخلاف سازش پر متعدد گرفتار Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top