• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Thursday, June 4, 2015

    بم حملوں میں ملوّث 16 مطلوب سعودیوں کی فہرست جاری


    سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے مشرقی صوبے القطیف اور شہر الدمام میں دو مساجد پر تباہ کن بم حملوں میں ملوّث سولہ مشتبہ مطلوب افراد کی ایک فہرست جاری کی ہے۔
    وزارت داخلہ نے ان سولہ مشتبہ افراد کے مختصر تعارف کے ساتھ تصاویر بھی جاری کی ہیں اور ان کی گرفتاری میں معاون معلومات فراہم کرنے یا مدد دینے والوں کے لیے دو لاکھ ستر ہزار ڈالرز کی انعامی رقم کا اعلان کیا ہے۔اس کے علاوہ وزارتِ داخلہ نے دہشت گردی کی حملے کو ناکام بنانے میں مدد دینے والے فرد کے لیے انیس لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم کا اعلان کیا ہے۔
    ان مطلوب افراد کے نام یہ ہیں:سعید فلاح عائض ال رشید ، فیصل محمد سعید الزہرانی ،سویلم الہادی الرویلی ،ابراہیم یوسف ابراہیم الوزان ،عبدالہادی معیض عبدالہادی القحطانی ،عبدالرحیم عبداللہ بن عمر المطلق ،احمد سالم احمد الحلیف الغامدی ،محمد عوض سعید الفہمی الزہرانی ،ہشام فہد محمد الخضیر ،حسن محمد الویباری الشمری ،سلطان عبدالعزیز الشہری ،محسن محمد محسن العتیبی ،بسام منصور احمد الیحییٰ ،عبدالرحمان محمد علی البکری الشہری ،محمد سلیمان رحیان الصقری العنزی اور حسن فرج محمد القحطانی ۔ یہ تمام افراد سعودی شہری ہیں۔
    واضح رہے کہ گذشتہ جمعہ کو سعودی عرب کے مشرقی شہر الدمام میں اہل تشیع کی مسجد العنود کے باہر ایک حملہ آور بمبار نے بارود سے بھری کار کو دھماکے سے اڑا دیا تھا جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
    اس سے پہلے 22 مئی کو سعودی عرب کے مشرقی صوبے القطیف میں واقع قصبے القدیح میں نمازجمعہ کی ادائی کے دوران اسی انداز میں اہل تشیع کی ایک مسجد میں خودکش بم حملہ کیا گیا تھا۔اس بم حملے میں اکیس افراد جاں بحق اور اسّی سے زیادہ زخمی ہوگئے تھے۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: بم حملوں میں ملوّث 16 مطلوب سعودیوں کی فہرست جاری Rating: 5 Reviewed By: aliusman
    Scroll to Top