امریکی وزارت دفاع کے
ترجمان کا کہنا ہے کہ عراقی فوج شمالی بغداد کے شہر بیجی میں داعش کو پسپا کرتے
ہوئے پیش قدمی کر رہی ہے، تاہم ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ شہر انتہا پسندوں کے
قبضے سے 'آزاد' کرا لیا گیا ہے۔
فوجی ترجمان کرنل سٹیفن وارن کے مطابق عراق کی سرکاری فوج الحشد
الشعبی نامی شیعہ ملیشیا نے شہر میں داخل ہونا شروع کیا ہے۔ وہ ایک سوچے سمجھے
منصوبے کے تحت وہاں پر متمرکز دشمن کو بے دخل کر رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ شہر
پر حملہ کرنے والی بڑی اکثریت کا تعلق ملیشیاوں سے ہی ہے۔
کرنل سٹیفن کا مزید کہنا تھا کہ عراقی فوج کی زیر قبضہ بیجی آئل
ریفائنری میں صورتحال اب بہتر ہو گئی ہے، تاہم داعش کے شدت پسندوں سے اسے کئی
مہینوں سے گھیر رکھا ہے۔
"عراقی فوج نے چند دن قبل ریفائنری کی
سمت ایک نیا راستہ کھولا ہے جس کے ذریعے محاصرہ زدہ فوجیوں تک امداد پہنچانا آسان
ہو گیا ہے۔" اس کے باوجود آئل ریفائنری دونوں فریقوں کی دلچسپی کا موضوع بنی
چلی آ رہی ہے۔
0 comments:
Post a Comment