• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Tuesday, June 9, 2015

    عالمی اتحاد عراقی فورسز کی تربیت کے لیے مزید اقدامات کرے گا:اوباما

    امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ عراق اور شام میں غیرملکی جنگجوؤں کی آمد کو روکنے کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا ہے کہ امریکا کی قیادت میں عالمی اتحاد عراقی سکیورٹی فورسز کی تربیت کے لیے مزید اقدامات کو تیار ہے۔
    وہ جرمنی کے آسٹریا کی سرحد کے نزدیک واقع پہاڑی گاؤں کروئن میں سوموار کو دنیا کے سات بڑے صنعتی ملکوں کے سربراہ اجلاس کے موقع پر عراقی وزیراعظم حیدر العبادی سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔
    انھوں نے کہا کہ ''ہم عراقی سکیورٹی فورسز کے مزید اہلکاروں کو تربیت یافتہ اور جدید ہتھیاروں سے مسلح دیکھنا چاہتے ہیں۔عراقی وزیراعظم حیدر العبادی بھی یہی چاہتے ہیں۔اس لیے ہم مختلف منصوبوں کا جائزہ لے رہے ہیں کہ ہم یہ کام کیسے کرسکتے ہیں''۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: عالمی اتحاد عراقی فورسز کی تربیت کے لیے مزید اقدامات کرے گا:اوباما Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top