لبنان میں اہل تشیع
مسلک کی منظم عسکری تنظیم حزب اللہ کی اپیل پر شام کی سرحد سے متصل شہر بعلبک میں
شیعہ قبائل نے عراق کی "حشد الشعبی" شیعہ ملیشیا کی طرز پرایک نئی عسکری
تنظیم تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے جس کے لیے "لواء القعلہ" [قلعہ
بریگیڈ] کا نام مختص کیا گیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے ذرائع کے مطابق لبنان میں شیعہ قبائل کی جانب سے
تشکیل کردہ اس نئی ملیشیا کی قیادت "نوح زعیتر"نامی جنگجو کے سپرد کی جا
رہی ہے جو علاقے کا بدمعاش اور منشیات کا تاجر ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں بعلبک شہر کے الھرمل قبیلے نے بھی
حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ کی اپیل پر نو تشکیل کردہ "لواء
القلعہ" میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔ یہ ملیشیا بہ قول حزب اللہ کے دہشت
گردی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے قائم کی گئی ہے۔
لبنانی ذرائع ابلاغ میں "لواء القلعہ" نامی شیعہ ملیشیا
کےقیام پربڑی لے دے ہو رہی ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ یہ گروپ حزب اللہ کی سرپرستی
میں کام کرے گا اور اسے جلد ہی شام کی سرحد سے متصل شورش زدہ
علاقے"عرسال" میں بھی بھیجا جائے گا جہاں وادی البقاع میں پہلے ہی سنی
مسلک کی بعض شدت پسند تنظیموں اور شیعہ ملیشیا کے درمیان مسلسل کشیدگی پائی جا رہی
ہے۔
0 comments:
Post a Comment