• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Wednesday, June 3, 2015

    جنرل سلیمانی کی "زلزال" میزائلوں کے ساتھ عراق واپسی!

    ایرانی پاسداران انقلاب کی بیرون ملک سرگرم ملیشیا "القدس فورس" کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی ایک بار پھر عراق میں واپس آگئے۔ اس بار ان کی ایران سے واپسی "زلزال" نامی میزائلوں کے ساتھ ہوئی ہے۔
     جنرل قاسم سلیمانی کو عراق میں ایک ایسے وقت میں دیکھا گیا ہے جب شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ "داعش" نے الرمادی شہر پر قبضہ کر رکھا ہے اور عراقی فوج شیعہ ملیشیا حشد الشعبی کی معیت میں رمادی کی بغاوت کو فرو کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
    ایران کی ایک فارسی ویب سائیٹ "داعش نیوز" نے جنرل قاسم سلیمانی کی عراق آمد کے بعد کی تصاویر پوسٹ کی ہیں۔ اس کے علاوہ ایک دوسرے نیوز ویب پورٹل "دیجربان" نے بھی جنرل قاسم سلیمانی کی ایران سے عراق واپسی کی خبر شائع کی ہے اور کہا ہے کہ اب کی بار جنرل سلیمانی اپنے ساتھ "زلزال" نامی میزائل بھی لے کرعراق پہنچے ہیں۔
    ایران نواز کئی ویب سائیٹس پر جنر ل قاسم سلیمان کو عراق میں شیعہ ملیشیا سے ملتے دکھایا۔ کچھ تصاویر میں بڑے بڑے وہیکلز پر میزائل بھی لدے دکھائے گئے ہیں جنہیں ترپالوں کی مدد سے کیموفلاج کیا گیا ہے۔ غالب امکان یہ ہے کہ یہ "زلزال" میزائل ہیں جنہیں رمادی میں "داعش" کو شکست دینے کے لیے عراق پہنچایا گیا ہے۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: جنرل سلیمانی کی "زلزال" میزائلوں کے ساتھ عراق واپسی! Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top