شام کے جنرل انقلاب
کمیشن نے دعوی کیا ہے کہ دارلحکومت دمشق کے مغربی نواحی بلدیہ حسنو اور دیگر دو
شہروں عربین اور دوما پر ہیلی کاپٹر سے پیٹرول بم گرائے ہیں۔
کمیشن کا مزید کہنا تھا کہ الباب شہر اور حلب کی ھنانو رہائشی کالونی
پر گرائے جانے والے پیڑول بموں کی زد میں آ کر متعدد افراد زخمی ہوئے۔
اپوزیشن جماعتوں نے صوران شہر کے گرد ونواح میں انتہا پسند تنظیم
'داعش' کے گروپوں کو بھی نشانہ بنایا اور حلب کے نواحی کفر حمرہ فارم پر داعش کے
ساتھ شدید جھڑپوں کے بعد قبضہ کر لیا۔
ادلب کے علاقے میں بشار الاسد کی وفادار فضائیہ نے ابو الظھور کے
فوجی اڈے کے نواح میں متعدد حملے کئے۔ ان حملوں میں جبل الزوایہ کے الرامی، مرعیان،
جوزف اور نصفرہ کے علاقوں پر شامی فضائیہ نے بمباری کی۔
0 comments:
Post a Comment