• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Wednesday, June 3, 2015

    ایران کے فوجی مشیر کی الرمادی کے نزدیک ہلاکت

    ایران کا ایک فوجی مشیر عراق کے مغربی شہر الرمادی کے نزدیک داعش کے خلاف سرکاری سکیورٹی فورسز کی رہ نمائی کرتے ہوئے ہلاک ہوگیا ہے۔
    ایران کی سرکاری خبررساں ایجنسی ایرنا نے سوموار کو ایک بیان میں بتایا ہے کہ فوجی مشیر جاسم نوری گذشتہ جمعرات کو ہلاک ہوئے تھے۔وہ عراق میں جانے سے قبل خانہ جنگی کا شکار شام میں بھی فوجی مشیر کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے تھے۔
    تاہم ایرنا نے ان کی ہلاکت سے متعلق مزید تفصیل بیان نہیں کی ہے کہ ان کی موت کن حالات میں ہوئی تھی۔اس فوجی مشیر کی آخری رسومات ایران کے جنوب مغربی شہر اہواز میں ادا کی گئی ہیں اور سوموار کو ان کی میت سپردخاک کردی گئی ہے۔ان کی آخری رسومات میں ایران کے بعض سیاسی اور فوجی لیڈروں نے شرکت کی ہے۔
    اہواز کے پیش امام قاسم خزیراوی نے نماز جنازہ کے موقع پر جاسم نوری کی حیات وخدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ وہ ایک تجربے کار فوجی کمانڈر تھے۔انھوں نے 1980ء سے 1988ء تک ایران اور عراق کے درمیان لڑی گئی جنگ میں حصہ لیا تھا۔وہ عراق میں مزاحمتی جنگجوؤں کے ساتھ اپنے تجربے کے تبادلے کے لیے موجود تھے۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: ایران کے فوجی مشیر کی الرمادی کے نزدیک ہلاکت Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top