• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Wednesday, June 3, 2015

    عراق :پولیس کے بیس پر خودکش بم حملہ ،37 ہلاک

    عراق کے شمال مغربی شہر سامراء کے نزدیک واقع پولیس کے ایک بیس پر خودکش کار بم حملے میں سینتیس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
    عراقی پولیس کے افسروں نے بتایا ہے کہ خودکش بمبار نے بارود سے بھری بکتربند گاڑی کو سامراء اور جھیل ثرثار کے درمیان واقع وفاقی پولیس کے ایک بیس پر اڑا دیا ہے۔
    سامراء کے مرکزی اسپتال میں بم دھماکے میں مرنے والوں کی سینتیس لاشیں منتقل کی گئی ہیں اور ان میں زیادہ تر پولیس اہلکار ہیں۔اسپتال کے ایک ڈاکٹر نے بتایا ہے کہ بم دھماکے میں تینتیس افراد زخمی ہوئے ہیں۔
    صوبہ صلاح الدین کے ایک سینیر پولیس افسر نے کہا ہے کہ پولیس کے اڈے پر ایک ٹینک کے ذریعے حملہ کیا گیا ہے اور اس میں ستر سے زیادہ افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔اس علاقے میں داعش کے جنگجوؤں کے خلاف عراقی حکومت کی فوجی کارروائی جاری ہے اور اس کا مقصد مغربی صوبہ الانبار میں داعش کی سپلائی لائن کو کاٹنا ہے۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: عراق :پولیس کے بیس پر خودکش بم حملہ ،37 ہلاک Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top