شام کے شمال مشرقی شہر
قامشیلی میں ایک کلینک میں آتش زدگی کے نتیجے میں ستائیس افراد ہلاک اور کم سے کم
تیس زخمی ہوگئے ہیں۔
شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی سانا نے پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ
اتوار کو قامشیلی میں واقع ایک چھوٹے کلینک میں ایندھن کا ایک ٹینک پھٹنے سے آگ
لگی تھی۔اس سے پہلے خشک جھاڑیوں سے پھیلنے والی آگ نے کلینک میں موجود ایندھن کے
ٹینک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا اور وہ دھماکے سے پھٹ گیا تھا۔
شام کے سرکاری ٹی وی نے ایک نشریے میں بتایا ہے کہ آگ سے میسلون
کلینک کو شدید نقصان پہنچا ہے اور وہاں موجود ستائیس افراد زندہ جل گئے ہیں۔ان میں
زیادہ تعداد بچوں کی ہے۔آگ سے جلنے والے تیس زخمیوں کا شہر کے ایک اور اسپتال میں
علاج کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ کرد اکثریتی شہر قامشیلی شام کے شمال مشرقی صوبے الحسکہ
میں ترکی کی سرحد کے ساتھ واقع ہے۔اس کے نصف حصے پر کرد فورسز کا کنٹرول ہے اور
باقی نصف پر صدر بشارالاسد کی وفادار فوج کا قبضہ ہے۔
0 comments:
Post a Comment