• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Wednesday, June 3, 2015

    عراقی شیعہ ملیشیا میں 'داعش' کی روح حلول کر آئی

    عراق میں دولت اسلامی "داعش" کے خلاف آپریشن میں فوج کا دست وبازو سمجھی جانے والی شیعہ ملیشیا نے بھی داعش جیسے مجرمانہ ہتھکنڈے استعمال کرنا شروع کر دیے ہیں، جس پر انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی جانب سے شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔
    عراق میں داعش کے خلاف جنگ کی آڑ میں شیعہ ملیشیا پہلے بھی انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کی مرتکب قرار دی جاتی رہی ہے مگر حال ہی میں پیش آنے والے ایک دلخراش واقعے نے "داعش" کے ہولناک مظالم کی یاد تازہ کر دی ہے۔
    میڈیا رپورٹس کے مطابق شیعہ ملیشیا "حشد الشعبی" نے عراق کے شہر فلوجہ میں ایک شہری کو پکڑ کر لٹکایا اور پھر اسے زندہ جلا ڈالا۔ اس واقعے کے منظرعام پرآنے کے بعد انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے سخت غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے اقدام کو داعش کے طریقہ کار سے بدتر قرار دیا ہے۔
    انسانی حقوق کے گروپوں کا کہنا ہے کہ اس سے قبل مخالفین کا بے رحمانہ قتل "داعش" کی پہچان تھی لیکن عراق کی شیعہ ملیشیا نے ایک عام شہری کو زندہ جلا کر یہ ثابت کردیا ہے کہ دہشت گردی، انتہا پسندی اور انسانی حقوق کی پامالیوں میں وہ بھی داعش سے پچھے نہیں رہی۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: عراقی شیعہ ملیشیا میں 'داعش' کی روح حلول کر آئی Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top