شدت پسند تنظیم دولت
اسلامیہ عراق وشام "داعش" نے شام کے شہر تدمر پر قبضے کے چند ایام کے
بعد وہاں پر قائم تاریخی جیل "تدمر" کی عمارت کو بارودی مواد کے ذریعے
مکمل طور پر تباہ کردیا ہے۔
"داعش" کے جنگجوئوں نے چند روز قبل
شامی فوج کے فرار کے بعد "تدمر" شہر اور وہاں پر قائم ایک بڑی جیل پر
قبضہ کرلیا تھا۔ شامی فوج کی تحویل میں رہنے والی اس جیل میں قیدیوں کے بارے میں
متضاد اطلاعات ہیں۔ ایک اطلاع یہ ہے کہ شامی فوج نے شہر چھوڑنے سے قبل ہی وہاں پر
موجود قیدیوں کو دوسری جیلوں میں منتقل کر دیا تھا۔ ایک اطلاع کے مطابق شامی فوج
کے فرار کے بعد داعش نے جیل میں بند قیدیوں کو چھوڑ دیا تھا۔ تاہم انسانی حقوق کے
مندوب رامی عبدالرحمان کا کہنا ہے کہ جب داعش نے تدمرجیل کو دھماکوں سے تباہ کیا
تو اس وقت جیل خالی تھی۔
شامی آبزرویٹری کے سربراہ رامی عبدالرحمان نے "اےایف پی"
کو بتایا کہ تدمرجیل کے تمام قیدیوں کو شامی فوج نے شہر چھوڑںے سے قبل ہی دوسری
جیلوں میں منتقل کردیا تھا۔
0 comments:
Post a Comment