عراق کے وزیراعظم حیدر
العبادی نے داعش مخالف جنگ کے لیے قائم بین الاقوامی اتحاد پر الزام عاید کیا ہے
کہ وہ اس جہادی گروپ کو روکنے کے لیے کافی اقدامات نہیں کررہا ہے۔انھوں نے اتحاد
میں شامل سعودی عرب پر بھی الزام عاید کیا ہے کہ وہ عراق میں غیرملکی جنگجوؤں کی
آمدو رفت کو روکنے کے لیے کچھ نہیں کررہا ہے۔
وہ منگل کے روز فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں داعش مخالف اتحاد میں
شامل ممالک کے اجلاس کے آغاز سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے رہے تھے۔اس اجلاس میں
سعودی عرب اور ترکی سمیت قریباً بیس ممالک کے وزراء شرکت کررہے ہیں۔
پیرس اجلاس 17 مئی کو عراق کے مغربی صوبے الانبار کے دارالحکومت
الرمادی پر داعش کے قبضے کے تناظر میں ہورہا ہے۔عراقی وزیراعظم کے الزامی بیانات
کے برعکس اتحادی ممالک الٹا عراق پر یہ الزام عاید کر رہے ہیں کہ وہ داعش کو میدان
جنگ میں شکست دینے کے لیے کچھ نہیں کررہا ہے۔
حیدر العبادی نے داعش کے خلاف لڑائی میں اپنی حکومت کی پالیسیوں کا
دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے منصوبے ''ٹریک'' پر ہیں۔انھوں نے ان تجاویز کو بھی
مسترد کردیا ہے کہ عراق سیاسی طور پر کچھ نہیں کررہا ہے۔
0 comments:
Post a Comment