• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Saturday, June 6, 2015

    مصر: غیر ملکی زبانوں کی نگرانی کیلئے رسدگاہ قائم

    مصر: غیر ملکی زبانوں کی نگرانی کیلئے رسدگاہ قائم


    مصر کی دینی درسگاہ جامعہ الازھر کی جانب سے مسلمان نوجوانوں کو دولت اسلامیہ "داعش" جیسے شدت پسند گروپوں سے بچانے اور تکفیری و انتہا پسندانہ فتویٰ کی تشہیر کی روک تھام کے لیے غیر ملکی زبانوں کی مانیٹرنگ کے لیے ایک نیا پروگرام وضع کرنے کا اعلان کر دیا گیا ذرائع کے مطابق جامعہ الازھر کے سربراہ ڈاکٹر احمد الطیب نے کہا ہے کہ جامعہ کی جانب سے ایک رصدگاہ قائم کی جا رہی ہے جو غیر ملکی زبانوں میں سامنے آنے والے انتہا پسندانہ لٹریچر کی نشاندہی اور اس کی مسلمان نوجوانوں تک رسائی کی روک تھام کے لیے موثر کردار ادا کرے گا۔ اس کے ساتھ اس اس رصدگاہ سے افراط و تفریط کا شکار نوجوانوں کو اعتدال پسندی کی طرف مائل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔  
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: مصر: غیر ملکی زبانوں کی نگرانی کیلئے رسدگاہ قائم Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top