• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Saturday, June 6, 2015

    مصری صدر السیسی کی برلن پریس کانفرنس میں، ’قاتل قاتل‘ کے نعر ے کی گونج

    مصری صدر السیسی کی برلن پریس کانفرنس میں، ’قاتل قاتل‘ کے نعر ے کی گونج  

    مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کوبرلن میں جرمن چانسلر انگیلا میرکل کے ساتھ اپنی مشترکہ پریس کانفرنس میں صحافیوں کی جانب سے کئی ایک چبھتے ہوئے سوالات کا سامنا کرنا پڑا۔
    میرکل اور السیسی کی پریس کانفرنس کے اختتامی لمحاات میں غالباً ایک حکومت مخالف خاتون نے اٹھ کر السیسی کو ’قاتل قاتل‘ کہنا شروع کر دیا، جس پر ایک ہنگامہ بپا ہو گیا
    دونوں رہنماؤں نے اس امر کا اعتراف کیا کہ ایسے بہت سے موضوعات ہیں، جن کے حوالے سے مصر اور جرمنی کے درمیان اختلافِ رائے پایا جاتا ہے لیکن دونوں نے اس بات پر بھی اصرار کیا کہ سلامتی اور استحکام کے مفاد میں وہ دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات کو مستحکم بنانے کی کوششیں جاری رکھیں گے۔
    مصری سربراہِ مملکت عبدالفتاح السیسی اور جرمن چانسلر انگیلا میرکل کے درمیان مذاکرات میں جن موضوعات پر تبادلہٴ خیال کیا گیا، اُن میں سزائے موت سے لے کر ملک میں جمہوری عمل کی ترویج تک بہت سے معاملات شامل تھے۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: مصری صدر السیسی کی برلن پریس کانفرنس میں، ’قاتل قاتل‘ کے نعر ے کی گونج Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top