مصری طالب عالم کی قاہرہ ٹاور سے کُود کر خودکشی
مصر میں ایک طالب علم نے دارالحکومت قاہرہ کے مشہور بلند وبالا ٹاور سے کُود کر خود کشی کرلی ہے۔بیس سالہ طالب علم امریکی یونیورسٹی قاہرہ میں زیر تعلیم تھا۔ابتدائی تفتیش کے مطابق وہ نفسیاتی مسائل سے دوچار تھا۔مصری حکام نے اس کا نام ظاہر نہیں کیا ہے اور یہ بتایا ہے کہ اس نے 187 میٹر بلند قاہرہ ٹاور سے چھلانگ لگا دی تھی اور اس کی انتظامی عمارت پر گر کر ہلاک ہوگیا ہے۔واضح رہے کہ سنہ 2012ء میں عالمی ادارہ صحت نے مصر کو ان ممالک میں شمار کیا تھا جہاں خودکشی کی شرح انتہائی کم ہے اور یہ شرح ہر ایک لاکھ افراد میں پانچ فی صد سے بھی کم ہے۔
0 comments:
Post a Comment