• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Friday, June 19, 2015

    ایرانی صدر سے امیر قطر کی ٹیلیفونک گفتگو ۔



    ایرانی صدر حسن روحانی نے جمعرات کی رات امیر قطر کے ساتھ ٹیلفونی گفتگو میں خطے کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

    ایرانی صدر حسن روحانی نے امیر قطر کے ساتھ ٹیلفونی گفتگو میں امن و استحکام کے قیام کے لئے علاقے کے ملکوں کے درمیان باہمی تعاون کی ضرورت پر زور دیا اور رمضان المبارک کو مسلمانوں کے درمیان دوستی اور اتحاد کی تقویت کا مہینہ قرار دیا- انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ رمضان المبارک میں اسلامی سرزمینوں میں جنگ اور لڑائی بند ہوگی اور اس کی جگہ جلد از جلد امن قائم ہوگا۔ صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے علاقے میں دہشت گردانہ کاروائیوں میں تیزی آنے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کے تمام ملکوں کو دہشت گردی کے سبب، مسائل و مشکلات کا سامنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گردانہ کاروائیاں کسی بھی ملک کے فائدے میں نہیں ہیں۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گردی علاقے کی ترقی اور ملکوں کے باہمی روابط میں بہت بڑی رکاوٹ ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے یمن سمیت بہت سے ملکوں میں جنگ زدہ افراد کو امداد پہنچائے جانے کی ضرورت پرزور دیا- ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ ایران، دنیا کے تمام ملکوں، خاص طور پر پڑوسی ملکوں کے ساتھ خوشگوار تعلقات کا خواہاں ہے- انہوں نےکہا کہ ایران اور قطر کے درمیان سیاسی اور اقتصادی شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ کی اچھی گنجائشیں موجود ہیں کہ جن سے بہترین طور پر استفادہ کیا جاسکتا ہے۔ اس ٹیلیفونی گفتگو میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے بھی اسلامی جمہوریہ ایران کےصدر کو رمضان کی مبارکباد پیش کی اور ان سے رہبر انقلاب اسلامی تک اپنا سلام پہنچانے کی درخواست کی۔ امیر قطر نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ قطر کے دیرینہ، تاریخی اور مستحکم روابط قائم ہیں اور دوحہ ان تعلقات میں ماضی سے زیادہ فروغ کا خواہاں ہے- امیر قطر نے علاقے میں ایران کی اہم پوزیشن پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ایران علاقے میں امن و استحکام کی برقراری میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: ایرانی صدر سے امیر قطر کی ٹیلیفونک گفتگو ۔ Rating: 5 Reviewed By: muhammad imran
    Scroll to Top