• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Saturday, June 6, 2015

    عراق وشام میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری

    امریکا اور اس کے اتحادیوں نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شام اور عراق میں دولت اسلامیہ عراق وشام 'داعش' کے ٹھکانوں پر 17 فضائی کارروائیاں کی ہیں۔
    جوائنٹ ٹاسک فورس کمانڈ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ چار حملے شامی شہر الحسکہ کے نزدیک کئے گئے ہیں جہاں پر حالیہ دنوں کے دوران داعش کے خودکش بمباروں نے تقریبا ایک درجن کار بم دھماکے کئے ہیں۔ چار دیگر فضائی حملوں میں الرقہ اور کوبانی کے نزدیک داعش کی گاڑیوں اور مارٹر گولوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی گئی۔
    ادھر عراق مین میں بھی داعش کے ٹھکانوں پر نو فضائی حملے کئے گئے جن میں بغدادی، بیجی، موصل، رمادی، سنجار اور تلعفر کے مقامات پر موجود ٹھکانے شامل ہیں۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: عراق وشام میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top