• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Saturday, June 6, 2015

    لبنانی قصبے پر النصرہ فرنٹ کا حملہ، متعدد حزب اللہ جنگجو ہلاک

    لبنان کی شام سے متصل سرحد کے قریب واقع جرود عرسال قصبے میں شدت پسند تنظیم النصرہ فرنٹ کی جانب سے ایک تازہ حملے میں لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے ایک اہم کمانڈر سمیت کئی جنگجو ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔
    العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق جمعرات کے روز شام کی سرحد کے قریب جرود عرسال قصبے میں وادی الرھوہ کے مقام پرحزب اللہ اور النصرہ فرنٹ کے جنگجوئوں کے درمیان خون ریز تصادم ہوا۔ بعد ازاں النصرہ فرنٹ کے جنگجو وادی الخیل کی طرف پسپا پوگئے جہاں لبنانی فوج کے ساتھ بھی ان کی جھڑپیں ہوئی ہیں۔
    جرود عرسال میں النصرہ فرنٹ کے حملے میں احمد حرب نامی کمانڈر سمیت حزب اللہ کے کم سے کم پانچ جنگجو مارے گئے ہیں۔
    دوسری جانب النصرہ فرنٹ نے جرود رعرسال میں وادی الرھوہ کے مقام پر حزب اللہ کے کمپائونڈ پرحملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے تنظیم کے 12 جنگجوئوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: لبنانی قصبے پر النصرہ فرنٹ کا حملہ، متعدد حزب اللہ جنگجو ہلاک Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top