قطر کے وزیر خارجہ خالد العطیۃ نے اس بات کی تردید کی ہے کہ قطر اور مصر کے درمیان کسی قسم کے اختلافات نہیں ہیں ۔ اور انہوں نے اس بات کی بھی تردید کی ہے کہ قطر حکومت نے تحریک حماس کے سیاسی بیورو خالد مشعل کو ملک چھوڑنے کا کوئی سرکاری آرڈر ملا ہے ۔
کیونکہ کچھ دن پہلے اسرائیلی میڈیا نے ایک خبر نشر کی تھی جس کے مطابق قطر نے حماس کے رہنما خالد مشعل کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے ۔
اسی لیئے قطر کے وزیر خارجہ نے پریس کانفرنس کی ہے اور اس میں انہوں نے اس بات کی تردید کی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ خارجہ پالیسی کے بنیادی اصولوں کے مطابق فلسطینی معاملے پر قطر کی حمایت جاری رہے گی ۔
0 comments:
Post a Comment