عراقی صوبہ دیالی کے کچھ علاقوں پر داعش کے جنگجوؤں کا قبضہ تھا گذشتہ کچھ دنوں سے دیالی کے علاقوں جلولا، سعدیہ اور مقدادیہ کے نواحی علاقوں میں عراقی فورسز اور داعش کے جنگجوؤں کے درمیان شدید لڑائی جاری تھی جہاں پر جنگجوؤں کا قبضہ تھا جس میں فریقین کے سینکڑوں افراد مارے گے۔
عراقی فوج کے اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل عبدالعامر الزیدی نے صوبہ دیالی کی داعش سے آزادی کا اعلان کیا ہے ان کا کہنا تھا کہ عراقی فورسز نے داعش کے خلاف جنگ کے بعد صوبے کے تمام اضلاع اور شہروں پر دوبارہ مکمل کنٹرول کر لیا ہے۔
0 comments:
Post a Comment